نئی دہلی،27؍دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)آج( بدھ (27دسمبر) مشہور شاعرمرزاغالب کی 220ویں سالگرہ ہے۔اس سالگرہ کے موقع پر شعروشاعری کے سرتاج کہے جانے والے اور اردوکوعام لوگوں کی زبان بنانے والے مرزاغالب کو گوگل نے ایک خوبصورت ڈوڈل بناکرانہیں خراج عقیدت پیش کیاہے۔گوگل نے ’’مرزاغالب کی 220ویں سالگرہ‘‘کے عنوان سے اپنا ڈوڈل بنا یا ہے۔گوگل نے غالب صاحب کی ایک تصویر شیئرکی ہے۔اس تصویر میں غالب کے ہاتھوں میں قلم نظر آرہاہے۔ایسا لگتا ہے کہ وہ تصویر میں باہرکی طرف دیکھ رہے ہیں، جیسے غالب کوئی گہری سوچ میں ڈوبے ہوئے ہیں۔پس منظر میں مغل فن تعمیردکھ رہاہے۔پرانی دہلی میں ان کا گھر اب ایک میوزیم میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق گوگل نے اپنے بلاگ میں لکھا ہے کہ ان کے (مرزا) انداش میں اداسی سی نظر آتی ہے جو ان کے بحران اور المیہ سے بھری زندگی سے نکل کر آئی ہے،چاہے وہ کم عمر میں یتیم ہو ں، یا پھر ہندوستان میں مغلوں کے ہاتھوں سے نکلنے والی حکومت کا الٹ پھیر۔انہوں نے مالی مشکلات جھیلی اور باقاعدہ تنخواہ کبھی نہیں ملی۔بلاگ کے مطابق ان مشکلات کے باوجود، غالب نے اپنی حالت کو صوابدید، ذہانت اورزندگی میں محبت سے تبدیل کردی۔ ان کی اردو شاعری کو ان کی زندگی میں تعریف نہیں ملی لیکن آج ان کی وراثت کی انتہائی تعریف کی جاتی ہے، خاص طور پر اردو غزلوں میں۔